دھمکیوں کے حوالے سے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا ہے ،قاضی فضل اللہ

دھمکیوں کے حوالے سے سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا ہے ،قاضی فضل اللہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


خیبر ایجنسی ( بیو ررپورٹ) خیبر ایجنسی کے سینئر صحافی اور جیو نیوز کے رپورٹرقاضی فضل اللہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم،انسانی حقوق اور صحافیوں کے تنظیمیں ایم این اے ناصر خان آفریدی کی جانب سے ملنے والی قتل کی دھمکیوں کا نوٹس لیں. قتل کے دھمکیوں کے سلسلے میں سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرایجنسی کے سینئر صحافی قاضی فضل اللہ نے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ خیبرایجنسی کے حلقہ این اے 46 کے رکن قومی اسمبلی ناصر خان کی جانب سے انہیں قتل کی دھمکیاں ملی ہیں. قاضی فضل اللہ کا کہنا تھا کہ ایک ماہ قبل فاٹا گرینڈ جرگہ نے ایم این اے ناصر خان پر جرمانہ عائد کیا تھا کہ ایم این اے ناصر خان نیاپنے انتخابی وعدوں میں مکمل ناکام ہوچکا ہے. جرگہ کے فیصلے کی خبر جیونیوز پر نشر ہونے پر قتل کی دھمکیاں دی . جس کے خلاف صحافیوں نے احتجاجی مظاہرے کئے. چونکہ ایم این اے ناصر خان اب ہی اپنے دھمکی پر قائم ہے. قاضی فضل اللہ نے مزید کہا کہ ایم این اے ناصر خان کے خلاف سپیکر قومی اسمبلی کو تحریری شکایت لکھی گئی ہے. اس کے علاوہ قاضی فضل اللہ نے وزیر اعظم پاکستان، انسانی حقوق کے تنظیموں اور صحافتی تنظیوں سے پرزورمطالبہ کیا ہے کہ ایم این اے ناصر خان کی دھمکیوں کا فوری نوٹس لیں اور انہیں تحفظ فراہم کیا جائے ۔