طلباء اپنی تمام ترتوجہ تعلیم پر مرکوز رکھیں ،تصور حسین

طلباء اپنی تمام ترتوجہ تعلیم پر مرکوز رکھیں ،تصور حسین

  

پشاور (کرائمز رپورٹر)تصور پبلک سکول کے ڈائریکٹر تصور حسین نے طلبا ء وطالبات پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی تمام تر توجہ حصول علم پر مرکوز رکھیں کیونکہ تعلیم ہی ترقی کا زینہ ہے اور تعلیم کے ذریعے ہی ترقی و خوشحالی ممکن ہے یہ بات انہوں نے سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کے موقع پر کہی ۔ اس موقع پر سکول کے پرنسپل محمد عدیل ٗ وائس پرنسپل سمیرا انجم اور دیگر بھی موجود تھے۔ تصور حسین نے اپنے خطاب میں کہا کہ والدین کو چاہئے کہ اپنے بچوں کو تعلیم سے آراستہ کریں کیونکہ آگے چل کر انہی بچوں نے ملک کی باگ ڈور سنبھالنی ہے۔ عدیل احمد نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمارا مقصد معیاری تعلیم کا فروغ ہے اور اس مقصد کے لئے بھرپور جدوجہد جاری رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ طلباء کو دور جدید کے تقاضوں کے مطابق تعلیم کی فراہمی ہمارا مشن ہے اور یہ مشن جاری رہے گا۔ اس موقع پر سکول کے ڈائریکٹر تصور حسین اور عدیل احمد نے پوزیشن ہولڈرز طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کئے جبکہ بہتر کارکردگی پر معلمات کو تعریفی اسناد سے نوازا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -