درجہ چہارم پیرا میڈیکس اور ڈرائیور ایسوسی ایشن کی ہڑتال جاری

درجہ چہارم پیرا میڈیکس اور ڈرائیور ایسوسی ایشن کی ہڑتال جاری

  

بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈگر میں پیرا میڈیکس ،درجہ چہارم پیرامیڈیکس اور ڈرائیور ایسوسی ایشن کا ہڑتال پیر کے روز بھی جاری رہا ،جسکے باعث اتوار کے روز سرکاری چھٹی ہو نے کی وجہ سے پیر کے روز مریضوں کا رش تھا ،مگر ملازمین کی ہڑتال کی باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ہیلتھ ملازمین کے ساتھ اظہار یک جہتی کے لئے درجہ چہارم ملازمین کے صدر باچاخان بھی موجود تھے ۔اس موقع پر اپنے خطاب میں سپرنٹنڈنٹ ڈگر ہسپتال خان بھادر ۔ایپکا کے نائب صدر بحتی رحمان ،پیر امیڈیکس درجہ چہارم کے صدر اسلم پرویز نے کہا کہ ہم صوبائی حکومت کے دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہے ،ہم وزیر صحت کے گھر کے ملازمین نہیں ہے ۔کہ وہ جب چاہے ہمیں ملازمت سے برخاست کرے ،انہوں نے کہا کہ ہم اپنے صوبائی قیادت کے حکم پر اس وقت تک ہڑتال جاری رکھیں گے جب تک ہمارے مطالبات تسلیم نہیں ہوتے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ صوبائی حکومت سوتیلی ماں جیسا سلوک کررہی ہے ۔ہم اپنے مطالبات سے پیچھے ہٹنے والے نہیں ہے اور نہ کسی کے دھمکیوں میں ائیں گے ،اس موقع پر درجہ چہارم ملازمین کے صدر باچا خان نے کہا کہ ملازمین کا اپنے جائیز مطالبات کے لئے ہڑتال کرنا انکا حق ہے ۔اگر بونیر میں میں محکمہ صحت کے ملازمین کے خلاف کو ئی کاروائی کی گئی تو ہم خاموش نہیں رہینگے اور اس فیصلے کے خلاف محکمہ صحت کے ملازمین کا بھر پور ساتھ دیں گے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -