بٹ خیلہ بازارمیں مساجد اورمدارس کے نام پرچندہ مہم کاسلسلہ عروج پر

بٹ خیلہ بازارمیں مساجد اورمدارس کے نام پرچندہ مہم کاسلسلہ عروج پر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بٹ خیلہ(بیورورپورٹ)بٹ خیلہ بازارمیں مساجد اورمدارس کے نام پرچندہ مہم کاسلسلہ عروج پرہے حکومت فوری طورپرتحقیقات کرکے غیرقانونی چندہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ۔تاجربرادری کامطالبہ۔تفصیلات کے مطابق ایشیاء کے سب سے بڑے بغیرچوک بازاربٹ خیلہ میں مساجد اورمدارس کے نام پرمختلف ٹولیوں کی شکل میں لوگوں نے چندہ اکٹھاکرنے کاسلسلہ شروع کررکھاہے جس کی وجہ سے تاجربرادری تنگ اچکے ہیں تاجربرادری نے ڈپٹی کمشنر مالاکنڈ سے مطالبہ کیاہے کہ این اوسی کے بغیرچندہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کرکے گرفتارکیاجائے کیونکہ اس میں زیادہ ترلوگو ں نے اپنابازارگرم کررکھاہے اورمساجداورمدارس کانام استعمال کررہے ہیں جوسراسرظلم اورناانصافی ہے۔