جمرود میں خیبر رائفلز کی کامیاب کارروائی ،منشیات برآمد ،ملزم فرار
خیبر ایجنسی (بیورورپورٹ)جمرود میں خیبر رائفلز نے کامیاب کاروائی کے بعد گاڑی سے بھاری مقدار میں منشیات بر امد کر لی،منشیات اور گاڑی کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی ،ڈرائیوار فرار، سیکورٹی ذرائع سیکورٹی ذرائع کے مطابق جمرود میں خیبر رائفلز 123 وینگ نے کرنل مبشر کی زیر نگرانی کامیاب کاروائی کرتے ہوئے ٹونس گاڑی نمبر 1490کی خفیہ خانوں سے 114پیکٹس چرس 2پیکٹس ہیروئن اور 2پیکٹس آئس نشہ بر امد کیا سیکورٹی فورسز انے کیاطلاع پر ڈرائیوار نے گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا سیکورٹی فورسز نے گاڑی اور مال کو اپنے قبضے میں لے کر تفتیش شروع کر دی اور گاڑیوں کی چیکنگ مزید سخت کر دی گئی جبکہ پاک افغان شاہراہ پر بھی گاڑیوں کی چیکنگ سخت کر دی گئی ہے اور آنے جانے والے لوگوں پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہیں