کوہاٹ ،قمار بازی کے اڈوں پر چھاپے ،15 گرفتار
کوھاٹ (بیورو رپورٹ) کوہاٹ پولیس نے مختلف مقامات پر قمار بازی کے اڈوں پر چھاپے مار کر پندرہ جواریوں کو داؤ منی سمیت گرفتار کرلیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ڈی پی او جاوید اقبال کی براہ راست نگرانی میں پولیس کا مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جسمیں مختلف کاروائیوں کے دوران تھانہ شکر درہ اور سٹی پولیس نے مختلف مقامات پر قمار بازی کے اڈوں پر چھاپے مار کر پندرہ قمار بازوں کو گرفتار کرلیا ہے۔پولیس ذرائع کے بقول تھانہ شکر درہ کے ایس ایچ او جاوید حسین نے ایک اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے پولیس نفری کے ہمراہ چھاپہ مار کر قمار بازی کی محفل الٹ دی اور جوئے میں مصروف گیارہ قمار بازوں اول خان،نسیم اللہ،محمد خان،قسمت خان،رابعہ خان،ماجد،کامران،عابد،احسن،ارشداور صلاح الدین کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے داؤ پر لگی مجموعی طور پر 24700روپے اور آلات قمار بازی برآمد کرلئے ۔اسی طرح تھانہ سٹی پولیس کے ایس ایچ او فیاض خان نے نفری کے ہمراہ جرونڈہ بائی پاس روڈ پر واقع امرود کے باغ پر اچانک چھاپہ مارا جہاں جاری قمار بازی کی محفل الٹ کر پولیس نے چار قمار بازوں طاہر خان،اعظم خان،تنویر احمد اور سید رحمان کو 13660روپے کی داؤ منی سمیت گرفتار کرلیااور انکے قبضے سے آلات قمار بازی تاش برآمد کرکے قبضے میں لے لی ۔پولیس نے گرفتار تمام قمار بازوں کے خلاف متعلقہ تھانوں میں الگ الگ مقدمات درج کرکے بعد ازاں عدالت کے حکم پر انہیں جیل بھیج دیا ہے۔