ٹانک ،ترقیاتی فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم ،پیدا ہونیوالے اختلافات کا خاتمہ

ٹانک ،ترقیاتی فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم ،پیدا ہونیوالے اختلافات کا خاتمہ

  

ٹانک(نمائندہ خصوصی) ضلع کونسل میں ترقیاتی فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم کے باعث پیدا ہونے والے اختلافات کو ختم کرکے ضلع ناظم مصطفی کنڈی اور پی ٹی ائی خوشحال گروپ کے مابین صلح طے پانے کے بعد تحریک انصاف کے ضلعی ممبران ایک مرتبہ پھر متحد ہوگئے ،طے شدہ معاہدے کے مطابق ہر ضلعی ممبر کو اسی لاکھ ، مخصوص نشست پر کامیاب ممبر کو بیس لاکھ اور ضلعی نائب ناظم افتاب بلوچ کو اٹھ ٹیوب ویلز اور اسی لاکھ کا ترقیاتی فنڈ دیاجائیگا ۔تفصیلا ت کے مطابق ضلع کونسل ٹانک میں ترقیاتی فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم کے باعث پیداہونے والے اختلافات بھلا کر ضلعی ناظم اور پی ٹی ائی ممبران میں بروز سوموار ضلعی ممبر ملک نجیب اللہ محسود کی رہائشگا ہ پر ایک تحریری معاہد ہ سابق ایم پی اے غلا م قادر بیٹنی،قبائلی رہنما ملک فتح شیر اور مولانا اعصام الدین کی انتھک کوششوں کے باعث ضلع ناظم مصطفی کنڈی اور پی ٹی ائی خوشحال گروپ ممبران کے مابین طے پایا جس کے مطابق ہر ضلعی ممبر کیلئے اسی لاکھ روپے جبکہ مخصوص نشست ممبران کے لئے بیس لاکھ روپے کا ترقیاتی فنڈ رکھا گیا ہے معاہدے کے مطابق ضلعی نائب ناظم افتا ب بلوچ کیلئے اسی لاکھ کے ترقیاتی فنڈ سمیت اٹھ ٹیوب ویلز پر ضلعی ناظم کی جانب سے لی گئی حکم امتناعی واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا ۔دریں اثنا ء پریس کلب ٹانک میں پریس کانفرنس کے دوران معاہدے کو منظر عام پر لاتے ہوئے سابق ایم پی اے غلام قادر بیٹنی ، مولانا اعصام الدین ، ضلع ناظم مصطفی کنڈی ، ضلعی نائب ناظم افتا ب بلوچ ، ملک نجیب محسود ،فتح خان کنڈی ، ناصر جان لنگاسمیت دیگر ضلعی ممبران اور پی ٹی ائی کے درجنوں کارکنوں نے شرکت کی۔ پریس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہناتھاکہ پی ٹی ائی ممبران کے متحد ہونے سے ضلع ٹانک میں کروڑوں روپے کے التواء میں پڑے ترقیاتی فنڈز کو عوام کے فلاح وبہبود پر صرف کئے جائیں گے جو ٹانک عوام کی تقدیر بدلنے میں مددگار ثابت ہونگے اس موقع پر ضلع ناظم مصطفی کنڈ ی نے میڈیا کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ کسی بھی علاقے کی تعمیر وترقی میں میڈیا کا اہم کرداررہاہے جبکہ میڈیا کے نمائندوں کا فرض بنتاہے کہ وہ مسائل کی نشاندہی کریں تاکہ انکا بروقت تدارک کیا جاسکے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -