ڈسٹرکٹ سیشن جج منیرہ عباسی کی ہدایت پر وکلاء کے لئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

ڈسٹرکٹ سیشن جج منیرہ عباسی کی ہدایت پر وکلاء کے لئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

  

چارسدہ(بیورو رپورٹ) ڈسٹرکٹ سیشن جج منیرہ عباسی کی ہدایت پر وکلاء کے لئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد۔ ورکشا پ میں چالیس وکلاء کو ڈرافٹنگ اور دیگر امور کے حوالے سے تربیت دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منیرہ عباسی کی ہدایت پر چارسدہ بار کے وکلاء کا استعداد بڑھانے کیلئے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔ ورکشاپ میں چالیس وکلاء کو ڈرافٹنگ اور دیگر امور کے حوالے سے تر بیت دی گئی ۔اس مو قع پر چارسدہ پشاور ہائی کورٹ بار کونسل کے وائس چےئرمین ممبر سریر خان ایڈوکیٹ نے وکلاء کو وکالت کے جدید رموز سے آگاہ کیا ۔ انہوں نے ورکشاپ کے انعقاد کو خو ش آئندقرار دیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اسی طرح کے ورکشاپ کے انعقاد کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -