کامیاب اجتماع سے ثابت ہوا کہ جے یو آئی مقبول ترین جماعت ہے :مفتی کفایت اللہ
بٹ خیلہ (بیورو رپورٹ )جمعیت علما اسلام کے صدسالہ عالمی اجتماع کی تاریخی کامیابی اور75لاکھ سے زائد افراد کی ریکارڈ شرکت سے ثابت ہو گیا ہے پاکستان کا سیاسی مستقبل جمعیت کے ہاتھ میں ہے ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا سیاسی اجتماع دراصل سیکولر پارٹیوں پر عوام کے عدم اعتماد اور قرآن وسنت اور اسلام کی علمبردارجماعت جے یو آئی سے والہانہ محبت کا اظہار ہے ان خیالات کا اظہار جے یو آئی ملاکنڈ کے ضلعی جنرل سیکر ٹری مفتی کفایت اللہ ترجمان جمعیت و ضلعی کونسلران مولانا محمد راشد خان نورانی اور صدام حسین نے پریس کانفر نس سے خطاب کر تے ہو ئے کیا انھوں نے کہا کہ عالمی اجتماع کی بھرپور کامیابی جمعیت کے ادنیٰ کارکن سے لے کر مرکزی و صوبائی قائدین کی کئی ماہ کی دن رات محنت وجدوجہد اور ماؤں بہنوں کی دعاؤں کی مر ہون منت ہے انھوں نے کہا کہ مختلف اسلامی ممالک کے وفود مذہبی سکالرزعلماء سفیروں اور خصو صا امام کعبہ کی آمد نے اس عالمگیر اجتماع کو چار چاند لگا دیئے اس کے علاوہ دیگر مذاہب کے پیروکاروں جن میں عیسائی ہندوسکھ بد ھ مت وغیرہ کی شرکت سے ثابت ہو گیا ہے کہ اسلام پورے عالم کیلئے امن ومحبت بھائی چارے اور مساوات کا درس دیتا ہے انھوں نے کہا کہ اس اجتماع سے اسلام کو دہشت گردی اور جہالت سے جوڑنے والے عالمی استعمار کا منہ بھی ہمیشہ کیلئے بند ہو گیا کیو نکہ اسلام کی اصل تشر یح اور امت مسلمہ کا موجودہ حالات اہم کردار سب کے سامنے واضح ہو چکاہے انھوں نے اجتماع کی تیاریوں ریلیوں کے انعقاد اور شرکت کے موقع پر بھرپور تعاون کرنے پر ملاکنڈ انتظامیہ اور سیکورٹی فورس کا شکریہ ادا کیا ۔