چوری اور نقب زنی کے مقدمے میں گرفتار ملزم تھانے کے احاطے سے فرار

چوری اور نقب زنی کے مقدمے میں گرفتار ملزم تھانے کے احاطے سے فرار

  

کرک(بیورورپورٹ) چوری اور نقب زنی کے مقدمے میں گرفتار ملزم تھانے کے احاطے سے فرار پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کیلئے کوششیں شروع کردی تفصیلات کے مطابق تھانہ تخت نصرتی سے چوری اور نقب زنی کے مقدمے میں گرفتار ملزم سیف اللہ ولد خورشید سکنہ احمد والا دیوار پلانگ کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا پولیس ذرائع کے مطابق ملزم دو دن کی جسمانی ریمانڈ پر تھانہ تخت نصرتی کے حراست میں تھا ملزم کو رفع حاجت کیلئے حوالات سے نکالا گیا تھا تاہم وہ موقع ملتے ہی دیوار پلانگ کر فرار ہو گیا ملزم کی فرار ہونے پر پولیس نے ملزم کی دوبارہ گرفتاری کی غرض سے کوششیں کی مگر کامیاب نہ ہو سکے پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -