پی کے 5کو تحریک انصاف کا گڑھ بنا دیا گیا:یاسین خان خلیل

پی کے 5کو تحریک انصاف کا گڑھ بنا دیا گیا:یاسین خان خلیل

  

پشاور( سٹاف رپورٹر ) پی کے 5 کو تحریک انصاف کا گڑھ بنادیا گیا ہے جس کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر دیگر پارٹیوں کے رہنماء اورکارکن تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کررہے ہیں یہ باتیں تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی یاسین خان خلیل نے یونین کونسل ملاکنڈھیر میں دیگر پارٹیوں کے عہدیداروں وکارکنوں کا تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ گذشتہ حکومتوں میں پی کے 5 کو ہر قسم کی ترقیاتی کاموں سے محروم رکھا گیا تھا جبکہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے پی کے 5 میں کروڑوں روپے کی لاگت سے سڑکوں کی تعمیر ،گلیوں کی پختگی ،عوام کوصاف پانی کی فراہمی کیلئے پائپ ونکاسی آب کے منصوبے شروع کررکھے ہیں انہوں نے کہاکہ ہم تحریک انصاف میں شمولیت کرنے والوں کو خوش آمدید کہتے ہیں اس موقع پریونین کونسل ملاکنڈھیر کے ڈسٹرکٹ ممبر اختر گل ،ڈسٹرکٹ ممبر پلوسی گل بشر ،افتخار خلیل ویونین کونسل یونیورسٹی ٹاؤن کے ڈسٹرکٹ ممبر مجاہد علی نے بھی خطاب کیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -