ارکان اسلام کی انجام دہی سے معاشرے میں تبدیلی آئیگی،امداد حسین

ارکان اسلام کی انجام دہی سے معاشرے میں تبدیلی آئیگی،امداد حسین

  

گوجرخان (تحصیل رپورٹر)والدین کی خدمت کر کے دنیا و آخرت کی بھلائیاں سمیٹی جاسکتی ہیں، والدین کی خدمت کا حکم قرآن و حدیث میں واضح الفاظ کیساتھ آیا ہے، ان خیالات کا اظہار جسٹس (ر)پیر کرم شاہ الازہریؒ کے شاگرد و خلیفہ عالمی مبلغ اسلام، مفکر ملت پیر زادہ محمد امداد حسین مدنی نے جامع مسجد مدنی نیو بہگام گوجرخان میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ان کا کہنا تھا کہ ارکان اسلام کی انجام دہی سے معاشرے میں تبدیلی آئے گی، فرائض ، واجبات اور سنتیں ترک کردینے سے ہم آج ذلیل و خوار ہورہے ہیں، ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنے آپ پر اسلام کو مکمل نافذ کرلیں تاکہ دُنیا و آخرت میں ہمیں رسوائی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔پیرزادہ محمد امداد حسین مدنی جمعہ کے خطاب کے لئے برطانیہ میں مقیم معروف سماجی کاروباری شخصیت راجہ علی قدر کی خصوصی دعوت پر تشریف لائے تھے، جمعہ کے اجتماع میں عوام علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -