سام سنگ موبائل پاکستان و افغانستان کے بزنس ہیڈ کا دورہ حیدر آباد
حیدرآباد(بیورورپورٹ) عالمی ایوارڈ یافتہ تخلیق کار کمپنی سام سنگ الیکٹرانکس پاکستان میں اپنے سیلز نیٹ ورک میں توسیع کے عزم پر کار بند ہے ،اسی ضمن میں گزشتہ دنوں سام سنگ موبائل ڈویژن پاکستان و افغانستان کے بزنس ہیڈ عمر گھمن نے حیدر آباد سندھ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ڈیلرز سے ملاقات کرکے مقامی مارکیٹ میں سام سنگ کے کاروبار کو مزید پھیلانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ،اس موقع پر ڈیلرز نے سام سنگ چیف کی ذاتی کاوشوں کو سراہتے ہوئے سام سنگ کے سیلز نیٹ ورک میں توسیع کے حوالے سے اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس موقع ہر عمر گھمن کا کہنا تھا کہ سام سنگ اپنے ڈیلرز سے تعلقات میں مضبوطی کیلئے مسلسل کوشاں ہے اور ہماری یہ مہم ہمیں مارکیٹ میں مزید جگہ حاصل کرنے اور صارفین کی ترجیحات اور پسند جاننے میں مدد فراہم کرے گی،ہمیں اپنے صارفین تک سام سنگ کی انقلابی مصنوعات کی فراہمی کیلئے تیز،شفاف اور رکاوٹوں سے پاک سیلز نیٹ ور ک کو قائم رکھنے کی ضرورت ہے اور اسی فلسفے پر قائم رہتے ہوئے ہم ہر قصبے اور شہر میں اپنے صارفین کو ورلڈ کلاس کسٹمر سروسز فراہم کررہے ہیں۔سام سنگ صارفین کیلئے اپنی مصنوعات تک رسائی کو بڑھارہا ہے جس کے باعث اب صارفین با آسانی سام سنگ مصنوعات سے روشناس ہوسکتے ہیں،کمپنی اپنے صارفین کو اعلیٰ اور جدید ٹیکنالوجی سے لیس مصنوعات کی فراہمی کے عزم پر کار بند ہے،پاکستان میں سام سنگ کی رسپانس فیسیلٹی عالمی معیار کے مطابق اور صارفین کے اعتماد پر پورا اترتی ہیں۔