10سال مکمل ہونے پر ترنگ نے نیا لاجواب ذائقہ متعارف کرادیا

10سال مکمل ہونے پر ترنگ نے نیا لاجواب ذائقہ متعارف کرادیا

  

کراچی( پ ر) اینگرو فوڈز لمیٹڈ کی پروڈکٹ ترنگ نے لاجواب مزے سے بھرپور نیا لاجواب ترنگ پیش کردیا ہے ۔ دس سال قبل اپنے آغاز سے لے کر اب تک ترنگ چائے کیلئے بہترین جوڑ ہے ۔ ترنگ نے پاکستان بھر میں کروڑوں صارفین کواپنے ایوارڈ یافتہ ذائقے اور اعلیٰ معیار کے ساتھ سرور کی کیفیت میں مبتلا کردیا ہے۔اپنے قابل قدر صارفین کے ساتھ ایک دہائی پر مشتمل تعلقات کو یادگار بنانے اور ہر صارف کو چائے کاصحیح جوڑفراہم کرنے کے مشن کے تحت ترنگ نے دسویں سالگرہ کے موقع پر اپنی پروڈکٹ کو مزید بہتر بنایا ہے۔ اینگرو فوڈز نے صارفین تک اس شاندار خبر کوپہنچانے کیلئے ایک نیا اشتہار پیش کیا ہے جس میں صارفین کو ترنگ سے بنائی گئی چائے کے نئے مزیدار ذائقے سے لطف اندوز ہونے کی دعوت دی گئی ہے ۔اینگرو فوڈز لمیٹڈ کے ڈائریکٹر مارکیٹنگ احسن افضال نے کہا،’’ترنگ کا نیا لاجواب ذائقہ خواتین اور دیگر صارفین کیلئے چائے کا ایک بے مثال کپ مہیا کرنے کے علاوہ فیملی کے ساتھ رشتوں کو مزید مضبوط کرے گا ۔ ذائقے میں تبدیلی کے ذریعے ہم صارفین کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں جنہوں نے ترنگ کو گزشتہ دس برسوں میں ملک کا نمبر ایک ٹی وائٹنر برانڈ بنادیا ہے۔‘‘نئے ترنگ کو بہترین ماہرینِ خوارک نے تیار کیا ہے جس میں مقامی اور بین الاقوامی ذرائع سے حاصل کردہ اعلیٰ معیار کے اجزاء شامل ہیں۔ اس پروڈکٹ میں سو فیصد خالص دودھ سے حاصل کردہ سکمڈ ملک،اعلیٰ معیار کاویجیٹیبل فیٹ ،قدرتی ملک فیٹ اورچینی شامل ہے جوبنائے ترنگ کوچائے کا صحیح جوڑ ۔ترنگ پاکستان کے اعلیٰ ترین حکومتی ادارے، پاکستان اسٹینڈرڈزاینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (PSQCA) سے منظور شدہ اور سند یافتہ ہے جو چائے سے محبت کرنے والے تمام عمر کے افراد کیلئے سو فیصد محفوظ ہے۔ترنگ کا اشتہار ملک بھر کے میڈیا میں ریلیز کردیاگیا ہے جس میں شیف محبوب اپنی بیوی کے ہمراہ مہمانوں کے ساتھ چائے کے کپ سے لطف اندوز ہورہے ہیں ۔ ان مہمانوں میں ان کے پرانے دوست تجربہ کار فلم ساز سید نوراور ان کی بیوی مشہور زمانہ پاکستانی فلم اسٹار صائمہ شامل ہیں۔اس اشتہار میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح ترنگ چائے کا صحیح جوڑہے۔ترنگ کا نیا لاجواب مزہ سب کو لاجواب کردیتا ہے اور خاتونِ خانہ کے ہاتھ سے بنی چائے کو ترنگ ٹی وائٹنر کا اعتماد ملتا ہے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -