زمبابو ے فضائیہ کے سربراہ کا ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ

Apr 11, 2017


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)زمبابو ے فضائیہ کے سربراہ،ائیرمارشل پیرنس شیری نے آج ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد کا دورہ کیا۔ایئر ہیڈ کوارٹرآمد پر پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ان کی آمد پر پاک فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لئے ائیر ہیڈ کوارٹرز میں یاد گارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ پرنسپل سٹاف آفیسر ز کا معزز مہمانوں سے تعارف کرایا گیا۔بعدازاں مارٹن رشوایا ، سیکرٹری ڈیفنس زمبابوے اور زمبابو ے فضائیہ کے سربراہ مارشل پیرنس شیری نے پاک فضائیہ کے سربراہ ائیرچیف مارشل سہیل امان سے انکے آفس میں ملاقات کی اور پیشہ ورانہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ ء خیال کیا۔ زمبابو ے فضائیہ کے سربراہ نے پاک فضائیہ کے افراد کی پیشہ وارانہ مہارت کی تعریف کی اور دونوں فضائی افواج کے درمیان باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے زمبابوے فضائیہ کو ہر شعبے میں معاونت کی پیشکش کی۔ زمبابو ے فضائیہ کے سربراہ ، پاک فضائیہ کی خصوصی دعوت پر ان دنوں پاکستان کے دورہ پر ہیں۔

مزیدخبریں