کراچی ،اکاؤنٹنگ اسٹینڈرڈ بورڈ کے پہلے اجلاس کا انعقاد

کراچی ،اکاؤنٹنگ اسٹینڈرڈ بورڈ کے پہلے اجلاس کا انعقاد

  

کراچی(اکنامک رپورٹر)انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان(آئی کیپ)کے اکاؤنٹنگ اسٹینڈرڈ بورڈ (اے ایس بی) کا پہلا اجلاس گزشتہ دنوں کراچی میں منعقد ہوا۔آئی کیپ کے تحت اے ایس بی کا قیام ملک میں فنانشل رپورٹنگ کے فروغ اور استحکام کیلئے کیا گیا ہے جس میں ایس ای سی پی، اسٹیٹ بینک،پاکستان اسٹاک ایکس چینج،آڈیٹر جنرل آف پاکستان،ہائر ایجوکیشن کمیشن ،صنعتوں اور قانون سازوں کی نمائندگی شامل ہے ،اے ایس بی کے چیئرمین آئی کیپ کے کونسل رکن اور پارٹنر اے ایس فرگوسن اینڈ کمپنی فرخ رحمان ہیں،ریگولیٹری نمائندوں میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایس ای سی پی علی عظیم اکرام،ایڈیشنل ڈائریکٹر ایس ای سی پی عائشہ ریاض،ہیڈ آف انٹرنل آڈٹ پاکستان اسٹاک ایکس چینج فرحان انصاری،ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک شوکت زمان،صنعتی نمائندوں میں چیف کوٹ ادو پلانٹ آفتاب محمود بٹ،ایم ڈی پاکستان کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی عدنان آفاق اور خرم رضا قریشی شامل ہیں ،تعلیمی اداروں کی نمائندگی آئی بی اے کے ڈین فرخ اقبال کررہے ہیں ،پریکٹیشنز میں اسد علی شاہ،یوسف عادل،محمد مقبول،ریاض چامڈیہ،سید نجم الحسین اور شبر زیدی شامل ہیں۔اے ایس بی کے اجلاس میں پاکستا ن میں فنانشل رپورٹ کی مضبوطی کیلئے انٹر نیشنل فنانشل رپورٹنگ اسٹینڈرڈ کے آڈپٹ کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ،بورڈ اجلاس میں اسٹینڈرڈ اور کمپنیز آرڈیننس 1984کے درمیان موجود فرق کے حوالے سے بھی غور و خوض کیا گیا ،اے ایس بی فنانشل اسٹیٹمنٹ پر الیکٹرانک رپورٹنگ سے متعلق ایک پیپر بھی تیار کرے گاجبکہ اجلاس میں IFRS 9 فنانشل انسٹرو منٹ، ٖIFRS15ریونیو فراہم کنٹریکٹ ود کسٹمر اور IFRS16ؒ ٰلیزز اینڈ IFAS،فور ڈائمنشنگ مشارکہ کے ابتدائی منصوبوں کی آڈپشن سے متعلق بات چیت کی گئی ،اے ایس بی پبلک سیکٹر اداروں میں گورننس کی بہتری اور شفافیت کیلئے انٹر نیشنل پبلک سیکٹر اکاؤنٹنگ اسٹینڈرڈ پر مشاور ت کے حوالے سے بھی کلیدی کردار ادا کرے گا،اے بی ایس کے اجلاس میں تمام اراکین کی جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ اس بورڈ کا قیام پاکستان میں فنانشل رپورٹنگ کی بہتری میں اہم کردار ادا کرے گا اور اکاؤنٹنگ اسٹینڈرڈ پر عوام کے اعتماد میں اضافے کا باعث بنے گا ۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -