جہلم،پابندی کے باوجود ہیوی ٹریفک شہر میں داخل ہونے لگی

جہلم،پابندی کے باوجود ہیوی ٹریفک شہر میں داخل ہونے لگی

  

جہلم (بیورو رپورٹ) ٹریفک پولیس کی ملی بھگت یا نا اہلی ، پابندی کے باوجود ہیوی ٹریفک شہر میں داخل ہونے لگی شہر کی متعدد سڑکوں پر گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا شہریوں کو سخت ذہنی کوفت کا سامنا اہل حکام سے نوٹس لینے کی اپیل ۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کی طرف سے دن کے اوقات میں بڑی گاڑیوں ، لوڈروں ، ٹرکوں کے شہر میں داخلے پر پابندی ہے لیکن اس کے باوجود سارا دن ہیوی ٹریفک مصروف شاہراوں اور بازاروں میں گھومتی پھرتی نظر آتی ہیں ۔ لیکن ٹریفک پولیس کے اہلکار ملی بھگت یا لاپرواہی کے باعث کسی قسم کی قانونی کاروائی نہیں کرتے جس کی وجہ سے کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام رہنا معمول بنا ہوا ہے شہریوں نے اعلیٰ حکام سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ نوٹس لیکر کاروائی کریں۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -