کراچی ،محکمہ موسمیات کا عوام کو ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کا مشورہ

کراچی ،محکمہ موسمیات کا عوام کو ہیٹ اسٹروک سے بچاؤ کا مشورہ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)محکمہ موسمیات نے کراچی میں اگلے 24 گھنٹوں میں گرمی کی شدت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے جس کے بعد ڈاکٹروں نے ہیٹ اسٹروک سے بچنے کے لیے عوام کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا۔ محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر عبدالرشید کے مطابق کراچی میں اگلے چار روز تک موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے اور منگل کو درجہ حرارت میں اضافہ ممکن ہے اور یہ 39 ڈگری سے 41 تک جاسکتا ہے'۔ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں گزشتہ روز سے درجہ حرارت میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے اور یہ سلسلہ جمعرات تک جاری رہنے کا امکان ہے'۔ان کا کہنا تھا کہ 'منگل کو درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا جس کے بعد بدھ کو 38 سے 40 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے'۔ان کا کہنا تھا کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے لیکن شہریوں کو 12 بجے سے 4 بجے تک احتیاط برتنی چاہیے۔دوسری جانب ڈاکٹروں نے بڑھتی ہوئی گرمی کی پیش گوئی کو دیکھتے ہوئے شہریوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔میئر کراچی وسیم اختر کی صدارت میں کراچی میں درجہ حرارت کے ممکنہ اضافے پر اقدامات کے لیے ایک اجلاس ہوا۔وسیم اختر نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ 'کراچی میں ہیٹ ویو کے پیش نطر اجلاس ہوا اور گرمی کی پیش گوئی کو دیکھتے ہوئے پورے شہر میں ایمرجنسی رسپانس سینٹرز بنائے جارہے ہیں'۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -