زونگ نے پاکستان میں کامیابی کے 9 سال مکمل کر لیے

زونگ نے پاکستان میں کامیابی کے 9 سال مکمل کر لیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(پ ر)پاکستان میں 2.5 بلین امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری،31 لاکھ4G صارفین کے ساتھ4G میں75 فیصد مارکیٹ شیئر ،300سے زائد شہروں میں4G کی سروسز اور 3G اور4G کے مجمو عی صارفین کی تعداد کے اعتبار سے دوسرے نمبر کی ٹیلی کام کمپنی زونگ نے پاکستان میں اپنی کامیابی کے 9 سال مکمل کر لیے ہیں۔واضح رہے کہ زونگ چائنہ موبائل کمیونیکیشنز کارپوریشن کی ذیلی کمپنی ہے جس نے پاکستان میں کامیابی کا یہ سفر2008 میں بطور پانچویں آپریٹر کے کیا اور 9سال کی طویل جدوجہد کے بعد آج زونگ پاکستان کا تیزی سے پھیلتا ہوا نیٹ ورک بن گیا ہے۔اس موقع پر زونگ کے چیئر مین و سی ای او مسٹر لیو ڈیان فینگ نے صارفین کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ ہمارے لیے ہمارے صارفین نہایت اہمیت کے حامل ہیں۔ہم اپنے صارفین کو ملک بھر میں اپنے مضبوط ترین نیٹ ورک کے ذریعے ٹیلی کام کی بہترین سروسز باہم پہنچانے کیلئے پر عزم ہیں۔ انھوں نے کہا کہ 2017 میں ہم 200 ملین ڈالرز کی اضافی سرمایہ کاری سے اپنے نیٹ ورک کو مزید وسعت دیں گے جس سے ملک بھر کے طول و عرض میں ہماری 4G سائٹس کی کل تعداد 10,000 سے تجاوز کر جائے گی اور مزید صارفین ہماری تیز ترین سروسز سے استفادہ کر سکیں گے۔زونگ کی 4G سروسز اس وقت 300 سے زائد شہروں میں دستیاب ہیں۔زونگ کے اس وقت ملک بھر میں سب سے زیادہ 31 لاکھ 4G صارفین ہیں جو مارکیٹ شیئر کا75 فیصد بنتا ہے۔3G اور4G کے مجموعی صارفین کی تعداد کے اعتبار سے زونگ کا دوسرا نمبر ہے۔گزشتہ 9 سالوں کے دوران زونگ نے پاکستانی صارفین کو جدید ترین سروسزاور تیز ترین انٹر نیٹ کی مد میں اپنا لوہا منوایا ہے۔ ٹیلی کام کی بہترین سروسز کی فراہمی کے ساتھ زونگ نے ملک کی معاشی و اقتصادی بہتری کیلئے نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ملک بھر میں 4G سروسز کے پھیلاؤ کیلئے زونگ نے پاکستان میں جدید ترین ٹیکنالوجی متعارف کروائی ہے جس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوئے ہیں اور لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہوا ہے۔محض 2016 میں مقررہ ہدف حاصل کرنے کے بعد زونگ نے 1000 اضافی سائٹس لگانے کا اعلان کیا تاکہ دیگر کمپنیوں پر سبقت لی جا سکے۔زونگ پاکستانی صارفین کی زندگی کا اہم جزو بننا چاہتا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ زونگ دور دراز اور پسماندہ علاقوں میں رہنے والے پاکستانیوں کو ملانے کیلئے اپنے نیٹ ورک کو مزید وسعت دے رہا ہے۔امید کی جارہی ہے کہ آنیوالے دنوں میں اس سے پاکستانی عوام کی زندگیوں میں مزید بہتری آئے گی۔