چائنہ کٹنگ کیس ،درخواست کی سماعت 25اپریل تک ملتوی

چائنہ کٹنگ کیس ،درخواست کی سماعت 25اپریل تک ملتوی

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے نارتھ کراچی سیکٹر سیون ڈی شادمان ٹاون کے پارک پرچائنہ کٹنگ سے متعلق کیس کی سماعت درخواست گزار کی عدم حاضری کے باعث 25 اپریل تک ملتوی کردی ہے۔پیر کوسندھ ہائیکورٹ کے جسٹس عرفان سعادت پر مشتمل دو رکنی بینچ کی عدالت میں نارتھ کراچی سیکٹر سیون ڈی شادمان ٹاون کے پارک کی زمین پر چائنہ کٹنگ کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی ۔عدالت میں درخواست گزار علی احمد نے اپنے وکیل عبدالوحید کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ محتسب اعلی نے پارک کی زمین کی جگۃ متبادل پلاٹ فراہم کرنے کا کہا تھا جس پر آج تک عملدرآمد نہیں کیا گیا قانون کے مطابق پارک کی زمین کسی شخص کو الاٹ نہیں کی جا سکتی 2002 میں قانونی جنگ لڑ کے بڑی مشکل سے پارک کی زمین کو ناجائز قبضے سے بچایا گیا تھا۔تاہم عدالت نے درخواست گزار کی عدم حاضری کے باعث درخواست کی مزید سماعت 25 اپریل تک ملتوی کردی

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -