عمدہ کارکردگی ،ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر کو 50ہزار کا انعام

عمدہ کارکردگی ،ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر کو 50ہزار کا انعام

  

کراچی (کرائم رپورٹر)ترجمان سندھ پولیس کے دفتر سے جاری ایک اعلامیے کے مطابق آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے پیر کو سینٹرل پولیس آفس میں ایک سادہ سی تقریب میں ٹریفک پولیس کے سب انسپکٹر محمد سلیم کو ٹریفک روانی کے ضمن میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پچاس ہزار نقد انعام اور تعریفی سند دی۔ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ روز گلبرگ سینیٹری مارکیٹ کی گرین بس پروجیکٹ کے باعث متاثر ہونے والی سڑک پر ٹریفک روانی کے ضمن میں مذکورہ پولیس آفیسر کی کارکردگی کے حوالے سے میڈیا پر فوٹیج دکھائی گئی تھی جس پر آئی جی سندھ نے انعام اور تعریفی سند کا اعلان کیا تھا۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ آخر -