کراچی ،محمد خان چاچڑ کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی

کراچی ،محمد خان چاچڑ کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ نے محمدخان چاچڑکی درخواست ضمانت پر ملزم کے وکیل کو دلائل دینے کی مہلت دیتے ہوئے مزید کارروائی 18اپریل تک ملتوی کردی ہے۔ پیر کوسندھ ہائی کورٹ کے جسٹس جیند غفار پر مشتمل دو رکنی بینچ کی عدالت میں سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی دوست ملز م محمدخان چاچڑکی درخواست ضمانت سماعت ہوئی۔ عدالت میں رینجرز کی جانب سے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر مشتاق جہانگیری پیش ہوئے۔ عدالت میں پبلک پراسیکوٹر کا کہنا تھا کہ ملزم محمدخان چاچڑ کے خلاف اسلحہ برامدگی کے مقدمات درج ہیں۔ عدالت میں ملزم کے وکیل کی جانب سے دلائل دینے کے لیے مہلت طلب کی گی جس پر عدالت نے کیس کی مزید سماعت18 اپریل تک کے لیے ملتوی کردی ۔ واضع رہے محمد خان چاچڑپرتھانہ ڈیفنس میں بڑی مقدار میں خطرناک ہتھیار کی برآمدگی کامقدمہ درج ہے۔ ملزم کی نشاندہی پرگذری قبرستان سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کیاگیا تھا جبکہ ملزم محمدخان چاچڑکی درخواست ضمانت اس سے قبل انسداددہشت گردی کی عدالت بھی مسترد کرچکی ہے۔ ملزم کو 2016 میں رینجرزنے 90روز تحویل کے بعد پولیس کے حوالے کیا تھا