گری نے انورٹر سیریز میں چمکدار بلیک کلر متعارف کرادیا

گری نے انورٹر سیریز میں چمکدار بلیک کلر متعارف کرادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایئر کنڈیشنرز بنانے والے عالمی سرکردہ انٹر پرائز گری نے Econo انورٹر سیریز میں نیا شاندار بلیک کلر متعارف کرادیا ہے ۔گری کی جانب سے Econo انورٹر سیریز میں بلیک کلر کا اضافہ صارفین کے بے حد اصرار کے بعد کیا گیا ہے اور انسٹالیشن کے بعد Econo انورٹر سیریز کا یہ نیا شاہکار بہترین فنشنگ کا حامل ہے۔گری Econo انورٹر اے سی اس سے قبل محدود رنگوں میں دستیاب تھا ،نیا چمکدار بلیک کلر Econo انورٹر اے سی 0.95ٹن(1100 CTUs) اور 1.25(16000BTU s)میں ڈیزائن کیا گیا ہے ،یہ نیا ورژن بجلی کی کی بچت کو 3.6 (E.E.R),کی شرح سے یقینی بناتا ہے جس کے باعث یہ یونٹ کم بجلی استعمال کرکے صارفین کی جیبوں پر بوجھ نہیں ڈالتا،اس نئے شاندار بلیک کلر 0.95ٹن یونٹ کی قیمت 46,900جبکہ 1.25یونٹ کی قیمت محض 59,900 روپے ہے ،Econo سیریز انورٹر اے سی کی دیگر خصوصیات میں ایکو فرینڈلی رفریجرینٹ،کم آواز،آٹو وولٹیج آڈپشن،الٹرا ہائی فریکوئنسی کنٹرول،ڈیول انسٹالیشن،آٹو ری اسٹارٹ اور لو وولٹیج اسٹارٹ اپ شامل ہیں۔