سرینگر ، بھارتیفوج کی فائرنگسے مزید 4کشمیری شہید ، شہدا ء کے شمن کو پورا کرینگے : حریت قائدین

سرینگر ، بھارتیفوج کی فائرنگسے مزید 4کشمیری شہید ، شہدا ء کے شمن کو پورا ...

  

سرینگر (این این آئی،آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران پیر کو مزید 4کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے نوجوانوں کو پیر کی علی الصبح ضلع کپواڑہ کے علاقے کیرن میں فوجی آپریشن کے دوران شہیدکیا۔دوسری طرف آن لائن کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں 10نوجوانوں کی ہلاکتوں کے خلاف مکمل ہڑتال کی گئی ۔ ہڑتال کی اپیل حریت قائدین نے کر رکھی تھی۔ اس موقع پر تمام کاروباری مراکز ، دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہے ۔ سڑکوں پر ٹریفک کا نظام مفلوج رہا جبکہ انتہائی سکیورٹی کے باوجود وادی میں مختلف احتجاجی مظاہرے کئے گئے ۔ مظاہرین نے وادی میں جاری بھارتی فوج کے مظالم کے خلاف نعرے بازی کی اور عالمی برادری کی بھارتی مظالم پر توجہ مبذول کرانے کے لئے زبردست احتجاج کیا ۔ مظاہرین کی بڑی تعداد نے شہدا کے گھر جا کر ان کے لواحقین سے تعزیت کی اور انہیں یقین دلایا کہ شہداکی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا ۔تحریک آزادی کو کامیابی سے ہمکنار کر کے شہدا کے مشن کو پورا کیا جائے گا ۔ حریت قائدین سید علی گیلانی ، میرواعظ عمر فاروق اور یاسین ملک نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ انتخابی ڈرامے کا مثالی بائیکاٹ بھارت اور اس کے ایجنٹوں کے خلاف واضح ریفرنڈم ہے ۔ قائدین نے کہا کہ لوگوں کے جذبہ آزادی اور حوصلے کو سلام پیش کرتے ہیں۔ آئندہ مراحل پر بھی یکسوئی کا مظاہرہ جاری رہا تو بھارت کے پاس بستر گول کرنے کے سوا کوئی چارہ کار نہیں رہے گا ۔

4کشمیری شہید

مزید :

کراچی صفحہ اول -