حکمرانی کا فیصلہ آئندہ الیکشن میں عوام کرینگے،حمزہ شہباز

حکمرانی کا فیصلہ آئندہ الیکشن میں عوام کرینگے،حمزہ شہباز

  

تلہ گنگ(تحصیل رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء ایم این اے حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ 2018ء کے انتخابات میں عوام کی عدالت فیصلہ کرے گی کہ کس نے عوام کی خدمت کی ہے۔تلہ گنگ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ لوگ جانتے ہیں کہ ٹانگیں کھینچنے والے کون ہیں اوراصل ترقی کیلئے عملی طور پر میدان میں آکر کام کرنے والے کون ہیں ۔سیاسی اور اخلاقی حدودعبور کرنے سے کوئی لیڈر نہیں بن جاتا ۔موٹرویز ،ایکسپریس ویز بن رہے ہیں۔اقتصادی راہ داری کا منصوبے میاں نواز شریف نے چین کے ساتھ مل کر اقتصادی ترقی کی راہ ہموار کی ۔2018ء تک لوڈ شیڈنگ کا جن بوتل میں بند کر دینگے ۔1300میگا واٹ کا منصوبہ جلد تیار ہو جائیگا۔کچھ عرصہ پہلے میڑو بس کوجنگلہ بس کہنے والے اب خیبر پختونخواہ میں بھی میڑو بس منصوبہ بنا رہے ہیں ۔چودہ ارب میں میٹرو بس منصوبہ بنانے کا کہنے والے اب 57ارب میں یہ منصوبہ مکمل کریں گے ۔بلدیاتی ادارے اپنا کام خوش اسلوبی سے کام کر رہے ہیں ۔ان شاء اللہ انہیں جلد اختیارات بھی ملیں گے اور فنڈز بھی دیئے جائیں گے۔تمام سیاسی جماعتوں کو چاہئے کہ الزام تراشی کے بجائے عوام کے مسائل کے حل کی سیاست کی جائے ۔صحافیوں کے2013کے انتخابی وعدوں کے حوالوں سے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ کئی وعدے دیر سے پورے ہوتے ہیں کچھ وعدوں کے ایفاء کیلئے انتظار کرنا پڑتا ہے ۔ضلع تلہ گنگ کے حوالے سے کئے گئے سوال کا جواب گول کرتے ہوئے حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ ہم اپنے وعدے پورے کرینگے ۔اس موقع پر صوبائی مشیر ملک سلیم اقبال ،سابق ضلع ناظم چکوال سردار غلام عباس ،سردارممتاز ٹمن ایم این اے،ضلع چیئرمین ملک طارق اسلم ڈھلی ،وائس ضلع چیئرمین چودھری خورشید بیگ،ایم این اے ملک ابرار،ملک فلک شیر اعوان ،ایم پی اے سردار ذوالفقار دلہہ،ملک محمد اسلم سیتھی ،ملک اسد ڈھیر مونڈ ،ملک شہر یار اعوان نا مزد امیدوار حلقہ پی پی 23،ایم پی اے زیب النساء،ملک فیروز خان دودیال ،ملک خالد ٹہی ،سلطان رضا جامی ،چودھری حیدر سلطان ،سمیت یونین کونسل چیئرین ،وائس چیئرمین،کونسلرز اور عمائدین علاقہ موجود تھے ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -