طاغوت سن لیدین اسلام کو دنیا کی کوئی طاقت نقصان نہیں پہنچا سکتی : امام کعبہ

طاغوت سن لیدین اسلام کو دنیا کی کوئی طاقت نقصان نہیں پہنچا سکتی : امام کعبہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور ( این این آئی)مسلم امہ کے مسائل کا حل اتحاد میں ہے،اسلامی ممالک کیخلاف ہتھیار اٹھانے والے دہشت گردی کو تقویت دے رہے ہیں،پاکستان سعودی عرب کی اسلامی اور ثقافتی اقدار مشترک ہیں،امت مسلمہ کا خون پوری دنیا میں بہایا جارہا ہے مگر دہشت گردہونے کا الزام پھر بھی مسلمانوں پر لگایاجاتا ہے،علماء کرام دہشت گردوں کے نظریات کے مقابلہ کیلئے عصر حاضر کے تقاضوں کے مطابق اپنے آپ کو تیار کریں،مسائل اورمصائب کے دن ختم ہونے والے ہیں،اسلام اپنے پیغام حقانیت کی وجہ سے پوری دنیا میں پھیل رہا ہے،پاکستان کی عوام کی طرف سے والہانہ محبت دیکھ کر دل خوش ہوا ۔ یہ بات امام حرم کعبہ الشیخ صالح بن ابراہیم نے پاکستان علماء کونسل کے صاحبزادہ زاہد محمود قاسمی کی قیادت میں ملنے والے وفد سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔پاکستان علماء کونسل کے وفد کی امام کعبہ سے ملاقات خطیب بادشاہی مسجد مولانا سید عبد الخبیر آزاد کی طرف سے دئیے گئے عشائیہ میں لاہور کے مقامی ہوٹل میں ہوئی۔ وفد میں مرکزی سرپرست مولانا رفیق جامی، مرکزی وائس چیئرمین مولانا عبید الرحمن ضیاء،مولانا یار محمد عابد، پیر جی خالد محمود قاسمی،مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا شاہنواز فاروقی،علامہ شبیر احمد عثمانی،صوبائی سرپرست پنجاب مولانا حق نواز خالد،صدر پنجاب حافظ محمد امجد،صوبائی جنرل سیکرٹری پنجاب مولانا عبد المنان عثمانی، نائب صدر پنجاب قاری وقار احمد عثمانی، مولانا حسان صدیقی،حافظ محمد شعبان،مولانا محمد مشتاق لاہوری،صوبائی سیکرٹری اطلاعات پنجاب مولانا عمر قاسمی ،اسلام آباد کے صدر مولانا ذو الفقار احمد،ڈویژنل صدر گوجرانوالہ مولانا گلزار احمد آزاد ضلعی صدر گوجرانوالہ مولانا عبید اللہ انورشامل تھے۔
دوسرا انٹرو

لاہور (ایجوکیشن رپورٹر ) امام کعبہ الشیخ صالح بن محمد آل طالب نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان دونوں ممالک اور انکی عوام اسلام کی سربلندی چاہتی ہیں، دونوں کے تعلقات مضبوط اور مستحکم ہیں، یہ ریاستیں اسلام کے غلبہ کے لیے ہر قسم کی قربانی دینا جانتی ہیں اس لیے دونوں کو دہشت گردی کا سامنا ہے، دونوں کا دشمن ایک ہے، دونوں کو ایک جیسے مسائل کا سامنا ہے۔ ہمیں متحد ہو کر ایسے عناصر کا مقابلہ کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے مرکز106 راوی روڈ کے ابراہیم میر ہال میں علما ء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔جسکی صدارت امیر مرکزی جمعیت سینیٹر پروفیسر ساجد میرنے کی۔ کنونشن میں ملک بھر سے جید علما ء اور شیوخ الحدیث سینکڑوں کی تعداد میں شریک ہوئے۔ قبل ازیں جب امام کعبہ دفتر پہنچے تو ان کا والہانہ استقبال کیا گیا۔ پروفیسر ساجد میر نے انہیں گلدستہ پیش کیا۔ جب وہ کنونشن میں خطاب کے لیے پہنچے تو علماء نے مرحبا مرحبا یاامام مرحبا کے استقبالی نعرے لگائے۔اسی طرح حرمت حرمین پر جان بھی قربان کے نعرے لگائے جاتے رہے۔امام کعبہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ حرمین شریفین کے دفاع کے لیے حکومت اور پاکستانی عوام کا عزم اور محبت مثالی ہے۔ ہم حرمین شریفین اور دین اسلام کی حفاظت کے لیے جان کی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ اسلام کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنے کی سازش کی جارہی ہے مگر اسلام سراپا رحمت اور پرامن دین ہے۔ الشیخ صالح بن محمد آل طالب نے کہا کہ طاغوت سن لے! دین اسلام کو دنیا کی کوئی طاقت نقصان نہیں پہنچا سکتیں اس لیے کہ دین کی حفاظت کا ذمہ اللہ تعالی نے اٹھارکھا ہے۔ شیطان مسلمانوں میں انتشار، فتنہ اورباہمی عداوت پیدا کررہا ہے مگر ہم سب مسلمان قرآن وحدیث کے پرچم تلے متحدہو کر ان سازشوں اور شیطانی حربوں کا مقابلہ کریں گے اور انہیں ناکام بنائیں گے۔ عراق، شام فلسطین اور کشمیر میں مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے جن کا جرم صرف یہ ہے کہ وہ اسلام سے محبت کرتے ہیں اور قران وحدیث کے ماننے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم قران اور حدیث والے ہیں، جس کی حفاظت اللہ کے ذمہ ہے اللہ اپنا دین اور ہمیں سب کو محفوظ رکھے گا۔