کلبھوشن کی سزائے موت کا فیصلہ انصاف پر مبنی ہے: وزیر اعلیٰ بلوچستان

کلبھوشن کی سزائے موت کا فیصلہ انصاف پر مبنی ہے: وزیر اعلیٰ بلوچستان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( ما نیٹر نگ ڈیسک)وزیر اعلیٰ بلوچستان ثناء اللہ خان زہری نے کہا ہے کہ بھارتی جاسوس کل بھوشن یادیو کو سزائے موت کا فیصلہ انصاف پر مبنی ہے۔وزیر اعلیٰ بلوچستان کااس حوالے سے یہ بھی کہنا تھا کہ اس فیصلے نے ثابت کر دیا کہ’را‘ بے امنی پھیلانے میں براہ راست ملوث ہے۔سابق وزیر داخلہ رحمان ملک کا کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کے حوالے سے کہنا ہے کہ پاکستان خودمختار ملک ہے، جاسوسی کرنے والے اور اس کی معاونت کرنے والے کی سزا صرف پھانسی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں کسی بھی دباؤمیں نہیں آنا چاہیے، کل بھوشن یادیوکی پھانسی کا فیصلہ خوش آئند ہے۔