تحریک انصاف اداروں پر دباؤ ڈالنا چاہتی ہے:مریم اورنگزیب

تحریک انصاف اداروں پر دباؤ ڈالنا چاہتی ہے:مریم اورنگزیب

  

اسلام آباد (آن لائن) وزیر مملکت اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے تحریک انصاف اداروں پر دباؤ ڈالنا چاہتی ہے،سپیکر نے مثبت کردار ادا کرکے الیکشن کمیشن کو راضی کیا ۔پیر کے روز الیکشن کمیشن کا پی ٹی آئی کیخلاف بائیکاٹ ختم کرنے کے موقع پر نجی ٹی وی سے گفتگو میں مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا تحریک انصاف ہمیشہ جھوٹے الزامات لگاتی ہے اور ہمیشہ اپنی مرضی کرنا چاہتی ہے ، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کی جانب سے تضحیک پر بائیکاٹ کیا تھا مگرسپیکر ایاز صادق کے مثبت کردار ادا کرنے کی وجہ سے الیکشن کمیشن بائیکاٹ ختم کرنے پر آمادہ ہوا ۔ تحریک انصاف کو اب سمجھ لینا چاہئے، ادارے مضبوط ہو رہے ہیں اب اداروں پر کسی کا دباؤ قبول نہیں کریں گے اور الیکشن کمیشن عمران خان سے ان کے اثاثوں کے بارے میں سوال کررہا ہے لیکن وہ صحیح جواب نہیں دے رہے ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -