آمروں نے 1973کے آئین کا حلیہ بگاڑا،آغا سرا ج درانی

آمروں نے 1973کے آئین کا حلیہ بگاڑا،آغا سرا ج درانی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ 1973کے آئین کو پیپلزپارٹی نے اصل شکل میں بحال کرایا ہے ۔10سے 12اپریل تک آئین کا دن منایا جائے گا ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے پیر کو سندھ اسمبلی کی عمارت کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔آغا سراج درانی نے عمارت میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ بھی لیا ۔انہوں نے کہا کہ آمروں نے 1973کے آئین کا حلیہ بگاڑا ۔آئین کی اصل شکل میں بحالی پیپلزپارٹی کا کارنامہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ 10سے 12اپریل تک آئین کا دن منایاجائے گا ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -