وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کو طلب کرلیا

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس بدھ کو طلب کرلیا

  

اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم نوازشریف نے بدھ کو وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا ہے اجلاس میں پاناما کیس فیصلے اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔کابینہ کے اجلاس میں 29 نکاتی ایجنڈے پر غو رکیا جائے گاکابینہ حج پالیسی 2017 کی منظوری دیگی۔ وزرات ترقی و منصوبہ بندی نئے سیکٹرز اور گھروں کی تعمیر سے متعلق بھی بریفنگ دیگی ۔کابینہ اجلاس میں گھریلو اور صنعتی گیس کنکشن پر عائد پابندی ختم کرنے کی منظوری دی جائے گی،اجلاس میں خودمختار اداروں کو کابینہ ڈویڑن کے ماتحت کرنے کے معاملے پر بھی غورہوگا جبکہ کابینہ مختلف ممالک سے معاہدوں اور ایم او یو سمیت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی

وزیراعظم

مزید :

کراچی صفحہ اول -