رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی سمری وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال

رینجرز کے اختیارات میں توسیع کی سمری وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)محکمہ داخلہ حکومت سندھ نے رینجرز کو مزید 90روز کے لیے خصوصی اختیارات دینے کی سمری وزیراعلیٰ سندھ کو ارسال کردی ہے ۔محکمہ داخلہ کی جانب سے بھیجی گئی سمری میں رینجرز کو دہشت گردی ایکٹ 1997کی شق 4کے تحت خصوصی اختیارات دینے کی تجویز دی گئی ہے ۔ان اختیارات کے تحت رینجرز کو چھاپوں ،گرفتاریوں اور تفتیش کی اجازت ہوگی ۔سمری میں رینجرز کو یہ اختیارات صرف کراچی ڈویژن کے لیے 13جولائی 2017تک دینے کی سفارش کی گئی ہے ۔واضح رہے کہ رینجرز کوتین ماہ کیلئے دیئے گئے خصوصی اختیارات کی مدت 15 اپریل کو ختم ہوگی

مزید :

کراچی صفحہ اول -