دہشت گعدی کا مقابلہ کر کے صوبے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے : آئی جی سندھ

دہشت گعدی کا مقابلہ کر کے صوبے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے : آئی جی سندھ

  

کراچی (کرائم رپورٹر)آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے کہا ہے کہ پولیس کو سب سے بڑا چیلنج دہشت گردی سے درپیش ہے،اس کا مقابلہ کرکے سندھ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ۔پیر کو سعید آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں 92ویں پاسنگ آوٹ پریڈ سے خطاب میں آئی جی سندھ نے کہا کہ میں اپنی جگہ پر ہوں اوردہشت گردی کے خاتمے تک شہر میں آپریشن بھی جاری رہے گا ۔پاس آوٹ ہونے والوں میں28 خواتین سمیت 639 پولیس اہلکار شامل ہیں،پریڈ کے دوران پاس آوٹ اہلکاروں نے تربیت کاعملی مظاہرہ بھی کیا اور مہمان خصوصی سے داد حاصل کی۔آئی جی سندھ نے مزید کہا کہ آج ہر پولیس والا شہریوں کا محافظ اور خادم ہے ،کراچی آپریشن سے متعلق معلومات لینی ہیتو کاروباری حضرات سے لیں۔ان کا کہناتھاکہ پولیس کا کام اچھائی کو بڑھانا اور برائی کو روکنا ہے،ہم مظلوم کی داد رسی کے ساتھ ملزمان کو بھی کٹہرے میں لائیں گے۔پاس آؤٹ پریڈ کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے مزید کہا کہ جس طرح پولیس کے جوان دہشت گردوں کے خلاف اگلی صفوں میں لڑتے ہیں، آئندہ بھی جرات و بہادری سے ان کا مقابلے کرتے رہیں گے۔انہوں نے کہا کہ سندھ پولیس کو سب سے بڑا چیلنج دہشت گردی کا درپیش ہے لیکن جرات و بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ پولیس اہلکار شہریوں کے محافظ اور خادم ہیں، ہمیں اچھائی کو بڑھانا اور برائی کو روکنا ہے، ہمارا کام مظلوموں کی داد رسی کرنے کے ساتھ ملزمان کو کٹہرے میں لانا ہے۔آئی جی سندھ نے کہا کہ سندھ پولیس کے جوان دہشت گردوں کے خلاف اگلی صفوں میں لڑتے رہے ہیں آئندہ بھی جرات و بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے پاکستان کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -