کرائم برانچ کی کارروائی ،متحدہ لندن کے 2ٹارگٹ کلرز گرفتار

کرائم برانچ کی کارروائی ،متحدہ لندن کے 2ٹارگٹ کلرز گرفتار

  

کراچی (کرائم رپورٹر) کرائم برانچ پولیس نے کارروائی کرکے ایم کیو ایم لندن کے 2دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق کرائم برانچ ٹو پولیس نے خفیہ اطلاع پر ایم کیو ایم لندن کے 2ٹارگٹ کلرز محمد شعیب عرف شاہو اور علیم الدین عرف چھوٹو کو گرفتار کرلیا ۔ملزمان کا تعلق الفلاح یونٹ 103/Bسے ہے ملزمان نے دوران ہڑتال الفلاح کے علاقے میں پولیس موبائل پر فائرنگ کرکے پولیس اہلکار آفتاب شاہ کو شہید کیا تھا ۔ملزمان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ ،قتل ،جلاؤ گھیراؤ سمیت دیگر مقدمات درج ہیں ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -