ایلمینٹری ایجوکیشن فاونڈیشن حکومت خیبر پختو خوا کے ملازمین کی مستقلی کے احکامات جار ی

ایلمینٹری ایجوکیشن فاونڈیشن حکومت خیبر پختو خوا کے ملازمین کی مستقلی کے ...

  

چارسدہ(بیورو رپورٹ) پشاور ہائی کورٹ نے ایلمینٹری ایجوکیشن فاونڈیشن حکومت خیبر پختو خوا کے ملازمین کی مستقلی کے احکامات جار ی کردیئے۔فیصلے کے تحت خیبر پختون خوا کے مرکزی دفتر اور تمام اضلا ع میں ایلمنٹری ایجوکیشن فاونڈیشن کے ملازمین اب مستقل بنیاد وں پر اپنی ڈیوٹیاں انجام دینگے ۔ ایلمنٹری ایجوکیشن فاونڈ یشن کے ملازمین نورلامین وغیرہ نے پشاور ہائی کورٹ میں اپنے مستقلی کے لئے دوسال قبل ایڈوکیٹ عامر جاوید کی وساطت سے رٹ دائر کیا تھا جس پر فاضل عدالت کے جج جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس یونس تہمیم پر مشتمل دورکنی بینچ نے گزشتہ روز فیصلہ سناتے ہوئے صوبہ بھر میں ایلمینٹری ایجوکیشن فاونڈیشن کے مرکزی دفتر اور تمام ضلعی دفاتر میں کام کرنے والے ملازمین اور اساتذہ کے مستقلی کے احکامات جاری کر دئیے ۔عدالتی فیصلے کے مطابق تمام ملازمین کو سکیل کے مطابق 25نومبر 2013سے تمام مراعات سمیت ادائیگیاں کی جائے گی ۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -