حکومت سیاحت کے شعبیکو فرو غ دینے کیلئے بھر پور اقدامات کریگی : عنا یت اللہ

حکومت سیاحت کے شعبیکو فرو غ دینے کیلئے بھر پور اقدامات کریگی : عنا یت اللہ

  

پشاور( سٹاف رپورٹر )خیبر پختونخوا کے سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی عنایت اللہ نے کہا ہے کہ دیر بالا کا حسن سوئیزرلینڈ سے کم نہیں صوبائی حکومت وہاں سیاحت کو فروغ دینے کا پختہ عزم کئے ہوئے ہے جس سے دیر بالا کے مقامی لوگوں کے لئے ترقی و خوشحالی کے نئے امکانات روشن ہوں گے اور معاشی خوشحالی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔انہوں نے مزید کہا کہ مذکورہ ضلع میں چار مختلف مقامات پر خوبصورت کیمپنگ پاڈز بنائے جائیں گے جبکہ نوجوانوں کے کھیل کود کے لئے ایک نیا سٹیڈیم بھی تعمیر کیا جائے گا اور موجودہ سٹیڈیم کی بھی 30لاکھ روپے کی لاگت سے تزئین و آرائش کی جائے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں دیر بالا میں کھیل و سیاحت کے فروغ کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی محمد علی،ایڈیشنل چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا محمد اعظم خان،سیکرٹری ٹورازم طارق ،ڈی سی دیر بالا عثمان محسود،پروگرام کو آرڈینیٹر کرنل شجاعت اور ٹی ایم او دیر بالا بادشاہ زادہ بھی موجود تھے۔اجلاس میں دیر بالا میں کھیل و سیاحت کے امور پر تفصیلی غور و غوض ہوا اور دیر بالا میں جاز بانڈہ،شاہی،دوبندو ٹاپ ،دوڈ باسر اور قدرتی مناظر سے مالامال دیگر مقامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں سینئر وزیر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ سیاحتی نقطہ نظر سے دیر بالا کی تعمیر و ترقی کے لئے ایک جامع ترقیاتی منصوبہ تیار کیا گیا ہے جس سے مقامی لوگوں کے معیار زندگی میں نمایاں تبدیلی آئے گی جبکہ صوبے کے دیگر حصوں سے بھی سیاحت کے شعبے میں سرمایہ کاری کی غرض بڑی تعداد میں سرمایہ کار آئیں گے اور ضلع کو سیاحت کے حوالے سے ملک بھر میں ایک پرکشش حیثیت حاصل ہوگی اور سیاحوں کی بڑی تعداد دیر بالا کا رخ کرے گی۔اجلاس میں ضلعی حکومت و ٹی ایم او کو ہدایت کی گئی کہ وہ سیاحوں کو سہولیات کی فراہمی کے لئے فیسیلیٹیشن سنٹر قائم کریں

مزید :

کراچی صفحہ اول -