عمران خان دوہرے معیار کے بے تاج بادشاہ ہیں:انجینئر امیر مقام

عمران خان دوہرے معیار کے بے تاج بادشاہ ہیں:انجینئر امیر مقام

  

پشاور( سٹاف رپورٹر )وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے عوام تحریک انصاف حکومت کی چوہوں کیخلاف آپریشن اورچین کیساتھ گدھوں کامنصوبہ ہمیشہ یاد رکھیں گے، تحریک انصاف کے ترقی اورتبدیلی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ، گراؤنڈپرعملی کام کاعشروعشیربھی کسی کونظرنہیںآرہاجبکہ عمران خان اوروزیراعلیٰ تبدیلی کے راگ الاپتے نہیں تکتے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے 90دن میں بدعنوانی ختم کرنااوربھوک سے مرنے مگرقرضہ نہ لینے کاوعدہ کیاتھامگرڈیڑھ سال سے احتساب کمیشن میں ڈائریکٹر جنرل تعینات نہ کرسکے جبکہ چھوٹے منصوبوں کیلئے بھی قرضے لئے جارہے ہیں،عمران خان دوہرے معیارکابے تاج بادشاہ ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے اپنی رہائشگاہ واقع پشاورصدرمیں مختلف وفودسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔بعدازاں انجینئرامیرمقام نے چارسدہ میں سابقہ صوبائی وزیرہاشم خان کی بھتیجے کی وفات پرفاتحہ خوانی بھی کی۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت آخری ایام میں عوام کے آنکھوں میں دھول جھونک رہاہے،چارسال قبل صوبائی حکومت کیاسورہی تھی،انہیں اب یادآگیاہے کہ پشاورکوپھولوں کاشہربنائیں گے جبکہ چارسالوں میں توپشاورکے پھولوں کوگدھ نوچ گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان خیبرپختونخواکے عوام مزیددھوکہ نہیں دے سکتے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -