پاکستان ہمسائیوں سمیت دنیا سے دوستانہ تعلقات چاہتا ہے:وزیراعظم نواز شریف

پاکستان ہمسائیوں سمیت دنیا سے دوستانہ تعلقات چاہتا ہے:وزیراعظم نواز شریف
پاکستان ہمسائیوں سمیت دنیا سے دوستانہ تعلقات چاہتا ہے:وزیراعظم نواز شریف

  

رسالپور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہمسائیوں سمیت دنیا سے دوستانہ تعلقات چاہتا ہے ،پڑوسیوں سے امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ پاکستان کا مضبوط دفاع کسی بھی خطرے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے اورمسلح افواج ہرقسم کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، پاکستان پرامن ملک ہے اور امن کا داعی ہے مگر اس عمل کو ہماری کمزوری ہرگز نہیں سمجھا جانا چاہیے۔وزیراعظم نے کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنائے جانے کے اگلے ہی روزرسالپور اکیڈمی میں کیڈٹس کی پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کےدوران  یہ بات کہی۔

 وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ، آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کا کردار کلیدی ہے،قومی سلامتی کے تقاضے تبدیل ہورہے ہیں،پاکستان امن پسند ملک اور ہمسائیوں سے دوستانہ تعلقات چاہتا ہے،کامیابی کیلئے کوئی مختصر راستہ نہیں ہے۔اکیڈمی اعلیٰ معیار کی تربیت فراہم کررہی ہے اور آپ پر ملکی دفاعی کی بھاری ذ مہ داری عائد ہوتی ہے۔پی اے ایف اصغر خان اکیڈمی میں وزیراعظم کو  پاسنگ آؤٹ پریڈ کامعائنہ کرایا گیا جبکہ نواز شریف نے کیڈٹس کو ایوارڈ اور ٹرافیوں سے بھی نوازا۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

مزید :

قومی -اہم خبریں -