کینیڈا میں چور 68فٹ بلند موبائل فون ٹاور کھول کر لے اڑے

کینیڈا میں چور 68فٹ بلند موبائل فون ٹاور کھول کر لے اڑے
کینیڈا میں چور 68فٹ بلند موبائل فون ٹاور کھول کر لے اڑے

  

ونی پیگ(ڈیلی پاکستان آن لائن ) کینیڈا میں چوروں نے68 فٹ بلند موبائل فون ٹاور چوری کر لیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کینیڈا میں چوروں نے حیران کن طور6مزلہ موبائل فون ٹاور چوری کر لیا اور کسی کو کانوں کان خبر ہوئی نہ کسی کی نظر پڑی ۔

یہ واقعہ کینیڈا کے کم آبادی والے صوبے مینی ٹوبا کے شہر ونی پیگ میں پیش آیا جہاں ایک علاقے میں سیل فون ٹاور چوری ہوگیا جس کی اونچائی 68 فٹ (قریباً 20 میٹر) تھی۔ یہ وائرلیس اور سیل فون نشریات آگے بڑھانے والا ایک ٹاور تھا اور گزشتہ دنوں رائل کینیڈین پولیس نے اس کے غائب ہونے کا نوٹس لیا اور اس سے متعلق اپنے فیس بک اکاو¿نٹ پر چند تفصیلات شامل کی ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ ٹاور 2 اپریل 2017 ءکی رات غائب ہوا۔ چور راتوں رات ٹاور کو کھول کر اسے ایک سرخ ٹرک پر لے گئے ہیں جسے 3 اپریل کو شہر سے مشرق کی جانب جاتے دیکھا گیا ہے۔ پولیس کا شبہ ہے کہ چوروں نے ایک رات ٹاور کو اپنے پاس رکھا اور انہوں نے بہت احتیاط سے اس کے حصے کھول کر ٹرک پر لادے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -