گنجائش سے زائد بکنگ ، امریکی ایئر لائن نے مسافر کو گھسیٹ کر طیارے سے آف لوڈ کر دیا

گنجائش سے زائد بکنگ ، امریکی ایئر لائن نے مسافر کو گھسیٹ کر طیارے سے آف لوڈ کر ...
گنجائش سے زائد بکنگ ، امریکی ایئر لائن نے مسافر کو گھسیٹ کر طیارے سے آف لوڈ کر دیا

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی ایئر لائن نے شکا گو ایئر پورٹ پر مسافر کو گھسیٹ کر طیارے سے نکال دیا ۔

جیو نیوز کے مطابق امریکا کی یونائیٹڈ ایئر لائن کی پرواز سے ایک مسافر کو انتظامیہ گھسیٹتے ہوئے نیچے لے گئی ، مسافر کو گنجائش سے زائد بکنگ کر کے پرواز میں سوار کیا گیا تھا ۔

یونائیٹڈ ایئر لائن کی پرواز 3411کی روانگی سے قبل عمے نے 4مسافروں کو اترنے کا حکم دیا مگر ایک مسافر نے اترنے سے انکار کر دیا جس پر سیکیورٹی حکام کو حرکت میں آنا پڑا۔

جہاز میں موجود سیکورٹی اہلکاروں نے مسافرکوگھسیٹ کرطیارے سے نکال دیا۔سیکورٹی اہلکاروں کے اس رویے پر جہاز میں موجود مسافر خوفزدہ ہوگئے اور شور مچانے لگے تاہم بعد میں ایئر لائن کے سی ای او نے جہاز میں مسافر کو آف لوڈ کرنے اور سیکورٹی اہلکاروں کے رویے پر معافی مانگ لی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -