”تم نے اپنا زبانی ڈائریا جاری رکھا ہوا ہے کیونکہ ۔۔۔“ کیرون پولارڈ کو بھارتی کمنٹیٹر کا تجزیہ پسند نہ آیا، ایسی درگت بنائی کہ بھارتی منہ دیکھتے رہ گئے

”تم نے اپنا زبانی ڈائریا جاری رکھا ہوا ہے کیونکہ ۔۔۔“ کیرون پولارڈ کو ...
”تم نے اپنا زبانی ڈائریا جاری رکھا ہوا ہے کیونکہ ۔۔۔“ کیرون پولارڈ کو بھارتی کمنٹیٹر کا تجزیہ پسند نہ آیا، ایسی درگت بنائی کہ بھارتی منہ دیکھتے رہ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے 10ویں ایڈیشن میں نت نئے ریکارڈز بننے کیساتھ ساتھ دلچسپ و عجیب و غریب واقعات پیش آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔


اسی طرح کا ایک واقعہ اتوار کو ممبئی انڈینز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں پیش آیا جب بھارت کے سابق بلے باز اور مشہور کمنٹیٹر سنجے منجریکر نے ویسٹ انڈین بلے باز کی پانچویں نمبر پر بحیثیت بلے باز قابلیت پر سوال اٹھایا اور انہیں ”دماغ سے عاری“ قرار دیدیا جس پر کیرون پولارڈ نے بھی بھرپور جواب دیا۔
کولکتہ کے خلاف میچ میں ممبئی انڈینز کی ٹیم مشکلات کا شکار تھی اور کیرون پولارڈ کریز پر موجود تھے لیکن وہ اس مشکل مرحلے میں آﺅٹ ہو گئے اور ممبئی انڈینز کی ٹیم 119 رنز پر 5 کھلاڑیوں سے محروم ہو گئی تھی۔
اس وقت سنجے منجریکر کمنٹری کر رہے تھے جنہوں نے کیرون پولارڈ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں دماغ سے عاری قرار دیدیا اور کہا کہ ”پولارڈ کے پاس اننگز میں جلد آ کر کھیلنے کا دماغ نہیں ہے۔“


اس بیان پر پولارڈ خاصے برہم ہوئے اور سنجے منجریکر کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ ”آپ کے منہ سے کچھ مثبت الفاظ ادا ہو سکتے ہیں۔ صرف اس لئے کہ آپ کو بولنے کے پیسے دئیے جاتے ہیں، آپ نے اپنا زبانی ڈائریا جاری رکھا ہوا ہے۔“


انہوں نے سنجے منجریکر سے یہ سوال بھی کیا کہ کیا آپ کو معلوم ہے کہ میں اتنا بڑا کھلاڑی کیسے بنا اور پھر سابق کرکٹر کو مشورہ دیا کہ سوچ سمجھ کر بولا کریں کیونکہ جو کچھ ہمارے منہ سے ادا ہو جائے ہم اسے واپس نہیں لے سکتے۔


دلچسپ بات یہ ہے کہ میچ میں فتح ممبئی انڈینز کی ہی ہوئی جس پر پولارڈ کو ایک اور موقع مل گیا اور انہوں نے بھارتی کمنٹیٹر کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم مشترکہ کوششوں سے جیتی ہے اور نوجوانوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

مزید :

کھیل -