میرے پاس اتنے پیسے نہیں کہ اپنی ذاتی ٹیم بنا سکوں : شاہد آفریدی

میرے پاس اتنے پیسے نہیں کہ اپنی ذاتی ٹیم بنا سکوں : شاہد آفریدی
میرے پاس اتنے پیسے نہیں کہ اپنی ذاتی ٹیم بنا سکوں : شاہد آفریدی

  

بہاولنگر (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق قومی کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ انکے پاس اتنے پیسے نہیں کہ پی ایس ایل کیلئے اپنی ٹیم بنا سکیں ۔

نیو نیوز کے مطابق بہاولنگر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کامیاب ہونی چاہئیے چاہے کسی بھی ٹیم کی جانب سے کھیلوں۔ ”میرے پاس اتنے پیسے نہیں کہ اپنی ذاتی ٹیم بنا سکوں “۔

شاید آفریدی نے مزید کہا کہ دنیاوی امور کے ساتھ ساتھ آخرت کی فکر بھی ضروری ہے ، شاہد آفریدی فاﺅنڈیشن کے ذریعے عوام کی خدمت کرتا رہوں گا ۔

مزید :

کھیل -