بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے اہل خانہ ممبئی میں اپنی رہائش گاہ چھوڑ کر غائب ہو گئے

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے اہل خانہ ممبئی میں اپنی رہائش گاہ چھوڑ کر غائب ...
بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے اہل خانہ ممبئی میں اپنی رہائش گاہ چھوڑ کر غائب ہو گئے

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی خفیہ ایجنسی ”را“ کے جاسوس کلبھوشن یادیو کے اہل خانہ ممبئی میں اپنی رہائش گاہ کو تالے لگا کر اچانک غائب ہو گئے جن کا کچھ پتہ نہیں چل رہا تاہم نوائے وقت کا کہنا ہے کہ انہوں نے پونا میں رہائش اختیار کر لی  ہے۔

”دی ٹائمز آف انڈیا “ کے مطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو پاکستان کی فوجی عدالت سے سزائے موت سنائے جانے کی خبر سنتے ہی مجرم کی والدہ ، بیوی اور دونوں بچے میڈیا کے چبھتے سوالات کا سامنا کرنے سے گھبرا کر ”پوائی “ میں اپنی رہائش گاہ سے اچانک غائب ہو گئے ۔پولیس کی نفری فلیٹ پر تعینات کردی گئی ہے جبکہ فلیٹ کو دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد اور صحافی بھی فلیٹ کے گرد چکر کاٹنے لگےہیں جبکہ نوائے وقت کی خبر میں کہا گیا ہے کہ کلبھوشن یادیو کے اہل خانہ ممبئی سے پونا منتقل ہو گئے ہیں۔

بھارتی ایجنسی ”را“ کے ایجنٹ کلبھوشن یادیو کو سزائے موت سنا دی گئی

کلبھوشن یادیو کے دوستوں کا کہنا ہے پونے سے اتوار کے روز چھٹی پر ہیرانندانی گارڈنز اپارٹمنٹ میں آئے جاسوس کے اہل خانہ اچانک وہاں سے غائب ہو گئے ہیں ۔ ان افراد میں جاسوس کی بیوی ، والدہ بیٹا” شبہانکر“ اور بیٹی ”بھروی “شامل ہیں ۔کلبھوشن یادیو کے والد ”سدھیر“ اور چچا ”سبھاش “ ممبئی پولیس سے بطور اسسٹنٹ کمشنر ریٹائر ہیں جبکہ انکے والد اب مہاراشٹرا میں رہائش پزیر ہیں ۔

کلبھوشن یادیو این ایم جوشی مارگ میں اپنے خاندانی گھر میں پلا بڑھا تاہم پاکستان میں گرفتاری کے بعد اس کے بچپن کے دوستوں نے رہائی دلوانے کیلئے مہم کا آغاز بھی کر رکھا تھا ۔

مزید :

بین الاقوامی -