بیدیاں روڈ دھماکہ،ڈرائیور عثمان سے تفتیش مکمل کرلی گئی

بیدیاں روڈ دھماکہ،ڈرائیور عثمان سے تفتیش مکمل کرلی گئی
بیدیاں روڈ دھماکہ،ڈرائیور عثمان سے تفتیش مکمل کرلی گئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بیدیا ں روڈ دھماکے میں گرفتار کیے جانیوالے وین ڈرائیور عثمان سے تفتیش مکمل کرلی گئی ہے اور اس کو بے گناہ قراردیدگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں بیدیاں روڈ پر مردم شماری ٹیم پر خودکش حملے کے بعد شک کی بناء پر گرفتار کیے گئے وین ڈرائیور عثمان سے تفتیش مکمل کرلی گئی ہے اور اس کے بیان کو ریکارڈ کرلیا گیا ہے اور اس بات کی تصدیق ہوگئی ہےکہ وہ واقعی ہی وین سے پرزہ لینے کیلئے اترا تھا اور وہ بے گناہ ہے تاہم ابھی تک عثمان کو انٹیلی جنس اداروں نے رہا نہیں کیا ہے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

تحقیقاتی اداروں کی جانب سے کی جانیوالی تفتیش میں دھماکے کے زخمیوں کے بیانات بھی ریکارڈ کئے گئے اور انہوں نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ وین کے سلنڈر سے گیس لیک ہورہی تھی اور ڈرائیور نے ہمیں بتایا تھا کہ وہ قریبی دکان سے پرزہ لینے جارہا ہے جب وہ نیچے اترا تو تھوڑی دیر بعد دھماکہ ہوگیا۔

یاد رہے کہ خودکش دھماکے کے بعد ڈرائیور عثمان کو اس بناء پر حراست میں لیا گیا تھا کہ اس نے روٹ سے ہٹ کر وین کو بیدیاں روڈ مانانوالہ چوک پر کھڑا کیا اور پرزہ لینے کیلئے قریبی دکان پر گیا جبکہ اس وقت دکان بند تھی اور عثمان کو زخمی حالت میں جنرل ہسپتال سے حراست میں لیاگیا تھا۔

مزید :

لاہور -