”محمد عامر کی گیند اس لئے سوئنگ نہیں ہو رہی کیونکہ۔۔۔“ وقار یونس اور این بشپ نے کرکٹ شائق کے سب سے بڑے سوال کا جواب دیدیا، اس تصویر میں چھپی ایسی وجہ بتا دی کہ آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

”محمد عامر کی گیند اس لئے سوئنگ نہیں ہو رہی کیونکہ۔۔۔“ وقار یونس اور این بشپ ...
”محمد عامر کی گیند اس لئے سوئنگ نہیں ہو رہی کیونکہ۔۔۔“ وقار یونس اور این بشپ نے کرکٹ شائق کے سب سے بڑے سوال کا جواب دیدیا، اس تصویر میں چھپی ایسی وجہ بتا دی کہ آپ بھی دنگ رہ جائیں گے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز 1-1 سے برابر ہو چکی ہے اور تیسرا میچ آج کھیلا جانا ہے لیکن کرکٹ شائقین کو اب تک محمد عامر کی جانب سے متاثر کن کارکردگی دیکھنے کو نہیں مل سکی اور یہ سوال بھی اٹھایا جا رہا ہے کہ آخر ان کی گیند سوئنگ کیوں نہیں ہو رہی۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

بورے والا ایکسپریس وقار یونس اور این بشپ نے اب اس راز سے پردہ اٹھا دیا ہے اور محمد عامر کی گیند سوئنگ نہ ہونے کی اصل وجہ بتا دی ہے جسے جان کر آپ بھی دن رہ جائیں گے کہ ایک باﺅلر اتنا عرصہ کھیلنے کے بعد بھی اس طرح کی غلطی پر قابو نہیں پا سکا ہے۔

پہلے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈین بلے بازوں نے محمد عامر کی خوب درگت بنائی اور دوسرے میچ میں بھی لوئس نے ان کے خلاف جارحانہ رویہ اختیار کئے رکھا اور بہترین سٹروک بھی کھیلے تاہم وہ جلد ہی محمد عامر کا شکار بن گئے لیکن وقار یونس اور این بشپ نے بھی یہ محسوس کر لیا کہ محمد عامر اس سیریز میں اپنی دھاک بٹھانے میں ناکام رہے ہیں اور بلے باز ان کے خلاف جارحانہ رویہ اپنائے ہوئے ہیں۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

دونوں کمنٹیٹرز نے محمد عامر کے باﺅلنگ ایکشن کا ری پلے ٹی وی پر دکھایا اور بتایا کہ اگر غور کیا جائے تو محمد عامر کا دایاں کندھا بہت زیادہ نیچے جھکا ہوا ہے اور ان کا دایاں ہاتھ دیکھ کر ایسے محسوس ہوتا ہے جیسے دایاں کندھا ٹوٹا ہو، جبکہ ان کے سر کی پوزیشن بھی درست نہیں ہے جس کی وجہ سے ان کی گیند سوئنگ نہیں ہو رہی۔ این بشپ نے بالخصوص محمد عامر کے سر کی پوزیشن کا تذکرہ کیا اور کہا کہ انہیں اس پر ضرور کام کرنا چاہئے تاکہ ان کی باﺅلنگ مزید بہتر ہو سکے۔

مزید :

کھیل -