شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری،بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ2018 ء کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری،بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ2018 ء کی میزبانی پاکستان کو مل ...
شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری،بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ2018 ء کی میزبانی پاکستان کو مل گئی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے خوشخبری ہے کہ بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ2018 ء کی میزبانی پاکستان کو مل گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق اگلے سال کھیلے جانیوالے بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں آسٹریلیا،جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں نے پاکستان میں کھیلنے سے منع کردیا ہے جبکہ بھارت اور دیگر ایشیائی ٹیمیں پاکستان میں کھیلنے کو تیار ہیں۔

پاکستان بلائنڈ کرکٹ کے چیئرمین سلطان شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان نہ آنیوالی ٹیموں آسٹریلیا،جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے میچز دبئی میں کرائے جائیں گے جبکہ بھارت اپنے میچز پاکستان میں کھیلے گا۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

مزید :

کھیل -