کرنل(ر)حبیب کی گمشدگی اور کلبھوشن کی سزا کا آپس میں تعلق, محمد حبیب کو بچانے کیلئے سزا پرعمل درآمد نہیں ہوگا:نجم سیٹھی

کرنل(ر)حبیب کی گمشدگی اور کلبھوشن کی سزا کا آپس میں تعلق, محمد حبیب کو بچانے ...
کرنل(ر)حبیب کی گمشدگی اور کلبھوشن کی سزا کا آپس میں تعلق, محمد حبیب کو بچانے کیلئے سزا پرعمل درآمد نہیں ہوگا:نجم سیٹھی

  

کراچی(ویب ڈیسک)سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کی سزائے موت کے فیصلے کا تعلق کسی اور چیز سے بھی ہے،کرنل محمد حبیب کو انڈین انٹیلی جنس ایجنسی ’را‘ نے ٹریپ کیا ہے، انڈیا کرنل محمد حبیب کے ذریعے کہانی بنائے گا اور کلبھوشن یادیو کی طرح محمد حبیب کو سزا سنائی جائے گی، کلبھوشن یادیو کی سزائے موت پر فوری طور پر عملدرآمد نہیں کیا جائے گا، اگر پاکستان کلبھوشن یادیو کی سزائے موت پر عملدرآمد کردیتا ہے تو انڈیا محمدحبیب کو سزائے موت دیدے گا۔

وہ جیونیوز کے پروگرام ’آپس کی بات میں گفتگو کررہے تھے ۔ نجم سیٹھی کاکہناتھاکہ  چھ اپریل کو پاکستانی ریٹائرڈ کرنل محمد حبیب نیپال میں بھارتی سرحد کے قریب لاپتہ ہوگئے ہیں، کرنل محمد حبیب کی گمشدگی اور کلبھوشن یادیو کی سزا کا آپس میں تعلق ہے۔

یادرہے کہ پاک فوج کے سابق افسر کو ایک پرکشش نوکری کیلئے آن لائن پھنسایا گیا اور نیپال کے ایک ہوٹل میں چھ سے نو اپریل تک بکنگ بھی دی گئی اور نیپال بلا لیا گیا لیکن اپنی منزل تک پہنچنے سے قبل ہی وہ لاپتہ ہوگئے تھے اور خدشہ ظاہر کیا جارہاہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی را نے پاکستان میں آپریشن میں ناکامی کے بعد انٹرنیٹ کا سہار ا لیا اور موساد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے محمد حبیب کو نیپال بلایا جہاں سے اغواء کر لیاگیا اور یہ بھی ڈر ہے کہ اُنہیں جاسوس ظاہر کیا جائے گا۔ 

مزید :

کراچی -