”اس کے نام پر بھارت میں مندر ہوتے اگر۔۔۔“ اے بی ڈویلیئرز نے آئی پی ایل میں اپنا پہلا ہی میچ یادگار بنا دیا، پوری ٹیم 55 رنز بنا سکی مگر اکیلے ڈویلیئرز نے اتنا سکور بنا دیا کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے، سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا

”اس کے نام پر بھارت میں مندر ہوتے اگر۔۔۔“ اے بی ڈویلیئرز نے آئی پی ایل میں ...
”اس کے نام پر بھارت میں مندر ہوتے اگر۔۔۔“ اے بی ڈویلیئرز نے آئی پی ایل میں اپنا پہلا ہی میچ یادگار بنا دیا، پوری ٹیم 55 رنز بنا سکی مگر اکیلے ڈویلیئرز نے اتنا سکور بنا دیا کہ دیکھنے والے دیکھتے ہی رہ گئے، سوشل میڈیا پر تہلکہ مچ گیا

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) جنوبی افریقہ کے معروف بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز نے آئی پی ایل میں اپنا پہلا میچ ہی یادگار بنا دیا اور کنگز الیون پنجاب کے خلاف ایسی اننگز کھیلی کہ سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لئے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

انڈین پریمیئر لیگ کے 10 ویں سیزن میں پیر کے روز کنگز الیون پنجاب اور رائل چیلنجرز بنگلور کے درمیان کھیلے گئے میچ میں اے بی ڈی ویلیئرز نے 46 گیندوں پر 9 چھکوں کی مدد سے 89 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی ۔ ان کے علاوہ باقی پوری ٹیم 74 گیندوں پر محض 55 رنز ہی بنانے میں کامیاب ہو سکی۔

ڈویلیئرز کی اس اننگز کے بعد سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ”ٹوئٹر“ پر شائقین نے یہاں تک کہہ دیا کہ وہ صرف اے بی ڈویلیئرز کی وجہ سے ہی آئی پی ایل دیکھتے ہیں جبکہ بعض صارفین نے کہا کہ ”ڈی ویلیئرز کسی دوسرے سیارے سے آئے ہیں۔“

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

ایک صارف کا کہنا تھا کہ ” ڈی ویلیئرز اگر بھارتی ہوتے تو ان کے نام پر مندر بن جاتے، لوگ ان کی پوجا کرنے لگتے۔“

ٹی وی اینکر گورو کپور نے لکھا کہ ”یہ شخص کچھ اور ہی ہے۔“

بھارتی کھلاڑی رویندرا جدیجہ بھی ان کی اننگز کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکے اور کہا کہ ”یہ چاند نہیں ہے، یہ ڈی ویلیئرز کا چھکا ہے جو چاند پر گیا۔“

ایک اور صارف نے لکھا: 'بیٹنگ ٹیلنٹ میں اگر دھونی بچے ہیں تو کوہلی جواں مرد ہیں اور ڈی ویلیئرز لیجنڈ ہیں۔'

بھارتی کرکٹر یووراج سنگھ بھی اس شاندار کارکردگی پر چپ نہ رہ سکے اور لکھا کہ ”مسٹر 360 واپس آ گئے ہیں۔“

ٹی 20 ورلڈ کپ فائنل کے ہیرو کارلوس بریتھ ویٹ نے صرف ”اے بی“ لکھنے پر ہی اکتفا کیا اور اس سے ساری کہانی بیان کر دی۔

سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک کا کہنا تھا کہ ”کیا عجیب شخص ہے یہ، اے بی ڈویلیئرز کو بیٹنگ کرتا دیکھ کر بہت مزہ آتا ہے، گیم آن ہے۔“

واضح رہے کہ یہ اے بی ڈی ویلیئرز کا اس سیزن میں پہلا میچ تھا اور انہیں کرس گیل کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔

مزید :

کھیل -