پھانسی سے قبل حسب روایت کلبھوشن سے بھی آخری خواہش پوچھے جانے کاقوی امکان
اسلام آباد (ویب ڈیسک) کلبھوشن یادیو کی سزائے موت پر عملدرآمد چند ہفتوں میں متوقع ہے اور حسب روایت رنگے ہاتھوں پکڑے گئے بھارتی جاسوس سے بھی اس کی آخری خواہش پوچھی جائے گی اور اگر ممکن ہوسکا تو اسے پورا بھی کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔
قانونی ماہرین کے مطابق کلبھوشن یادیو سے بین الاقوامی قوانین کے تحت آخری خواہش پوچھی جائے گی اور اس خواہش کو پورا کرنے کی بھی کوشش کی جائے گی تاہم اگر وہ رہائی یا کسی اور اس طرح کی خواہش کا اظہار کردیتا ہے تو اسے پورا کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ بھارتی حاضر سروس جاسوس کو سزائے موت سنادی گئی ہے تاہم اس پر عملدرآمد میں کچھ وقت درکار ہوگا اور پھانسی سے قبل کلبھوشن یادیو کو اس کے مذہبی عقائد کے مطابق عبادت کرنے کے لئے وقت بھی دیا جائے گا۔
پھانسی سے ایک دن قبل اہلخانہ یا بھارتی حکام سے ملاقات کرائی جاسکتی ہے جس کے بعد ڈاکٹر اس کا طبی معائنہ کریں گے اور پھر پھانسی کے پھندے پر لٹکادیا جائے گا۔