اے بی ڈویلیئرز آئی پی ایل میں اپنا پہلا میچ کھیلنے میدان میں آئے تو شائقین نے زندگی کی بہترین اننگز دیکھ لی، صرف 46 گیندوں پر 89 رنز بنا ڈالے، ویڈیو نےدھوم مچادی

اے بی ڈویلیئرز آئی پی ایل میں اپنا پہلا میچ کھیلنے میدان میں آئے تو شائقین نے ...
اے بی ڈویلیئرز آئی پی ایل میں اپنا پہلا میچ کھیلنے میدان میں آئے تو شائقین نے زندگی کی بہترین اننگز دیکھ لی، صرف 46 گیندوں پر 89 رنز بنا ڈالے، ویڈیو نےدھوم مچادی

  

اندور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے دسویں ایڈیشن کے دوران جنوبی افریقی بلے باز اے بی ڈویلیئرز نے اپنے پہلے ہی میچ میں میدان لوٹ لیا اور ایسی زبردست بیٹنگ کی کہ بھارتی بھی ان کی تعریف کرنے پر مجبور ہو گئے۔

ٹروکالر کی نئی ایپلیکیشن متعارف، گوگل ڈو کیساتھ انضمام کا بھی اعلان

رائل چیلنجرز بنگلور اور کنگز الیون پنجاب کے درمیان کھیلے گئے میچ میں آر سی بی کی ٹیم ابتدائی طور پر مشکلات کا شکار ہو چکی تھی اور صرف 71 رنز پر اس کے چار کھلاڑی آﺅٹ ہو چکے تھے لیکن اے بی ڈویلیئرز نے وہ کر دکھایا جو کوئی بھی بلے باز نہیں کر سکتا۔ انہوں نے صرف 46 گیندوں پر 9 چھکوں اور3 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 89 رنز بنائے اور سٹیڈیم میں موجود شائقین کی ٹکٹ کے پیسے پورے کر دئیے۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

اگرچہ ان کی یہ اننگز ٹیم کو جیت دلانے میں کامیاب نہ ہو سکی مگر انہوں نے شائقین کرکٹ کے دل ضرور جیت لئے ہیں اور ان کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے۔ اے بی ڈویلیئرز نے آخری 3 اوورز میں 58 رنز بنائے اور اس دوران 8 چھکے بھی مارے۔

مزید :

کھیل -