وقار یونس اور انتخاب عالم سٹے بازوں کیساتھ روابط میں تھے : سابق وکٹ کیپر ذوالقرنین نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

وقار یونس اور انتخاب عالم سٹے بازوں کیساتھ روابط میں تھے : سابق وکٹ کیپر ...
وقار یونس اور انتخاب عالم سٹے بازوں کیساتھ روابط میں تھے : سابق وکٹ کیپر ذوالقرنین نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وکٹ کیپر بلے باز ذوالقرنین حیدر نے انکشاف کیا ہے کہ وقار یونس اور انتخاب عالم کے سٹے بازوں کے ساتھ روابط تھے ۔

تفصیلات کے مطابق بکیوں کی دھمکیوں سے گھبرا کر ملک سے بھاگنے والے وکٹ کیپر ذوالقرنین حیدر بھی میدان میں آگئے ہیں جنہوں نے الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق ہیڈ کوچ وقار یونس کے مشکوک لوگوں سے رابطے تھے جبکہ انتخاب عالم بھی سٹے بازوں کے ساتھ رابطے میں ہوتے تھے ۔

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کے اہل خانہ ممبئی میں اپنی رہائش گاہ چھوڑ کر غائب ہو گئے

انہوں نے کہا کہ انو بھٹ نامی سٹے باز کو بورڈ کے موجودہ آفیشل نے دانش کنیریا سے ملوایا اور انو بھٹ بورڈ کے ایک موجودہ آفیشل کا دوست بھی ہے ۔”الیاس نامی بکی کے پاس سلیم ملک کا پیسہ ہوتا تھا “۔

مزید :

کھیل -